پاکستان میں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 53 ہو گئی ہے
پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں 13 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد پاکستان میں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔
صوبہ سندھ میں اب تک سب سے زیادہ 33 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں آج سامنے آنے والے سب سے زیادہ 13 کیسز سکھر سے تھے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق یہ تمام افراد ان 293 زائرین میں سے تھے جو تفتان سے سکھر آئے تھے اور ان تمام افراد کو پہلے سے ہی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
ادھر پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 10 افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں یہ تعداد پانچ ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پمز ہسپتال کے ترجمان کے مطابق اب تک ہسپتال میں چار افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ آج پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس لاہور میں سامنے آ گیا ہے۔
Post a Comment
0Comments